مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے ضلع کلگام اور سری نگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام اور سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد کل سے اب تک شہید نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

بھارتی فوج کے اہلکار ضلع کلگام میں آج صبح گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے اور اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا جب کہ سرینگر میں جعلی پولیس مقابلے میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد سرینگر اور دیگر علاقوں میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے میں کسی بھی احتجاج سے بچنے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید ہزاروں فوجی تعینات کر دیے۔ بھارت کی پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ترجمان نے بتایا تقریباً ڈھائی ہزار فوجی وادی میں پہنچ چکے ہیں اور انہیں پوری وادی کشمیر میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved