خواتین کیلئے جدید ادارہ بنانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، طالبان

21  ستمبر‬‮  2021

افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ افغان خواتین نے کچھ اداروں میں کام شروع کر دیا ہےجلد ہی باقی جگہوں پر کام شروع کر دیں گی۔ تعلیم، پولیس اور صحت کے شعبوں میں خواتین  کے کام کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اپنے بیان میں ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں افغان خواتین کیلئے صرف نام کی وزارت تھی ہم خواتین کیلئے جدید ادارہ بنانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امور خواتین کی وزارت میں کام کرنے والی خواتین کو دوسرے سرکاری اداروں میں نوکریاں دی جائیں گی اور ان کی رہ جانے والی تنخواہیں بھی جلد ادا کر دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت نے افغانستان کی امور خواتین کی وزارت ختم کر کے امر باالمعروف و نہی عن المنکر کے نام سے وزارت قائم کر دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved