دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کو ترک کر دیں

16  اپریل‬‮  2022

دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنا چاہتے ہیں تو ان عادتوں کو ترک کر دیں۔
ماہرین کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارا دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے، ہم چیزیں بھولنے لگتے ہیں ۔اگرچہ بڑھاپے کے عمل کو واپسی کا راستہ دکھانا تو ممکن نہیں لیکن ہم اپنے ذہن کو ضرور ہر عمر کے مطابق فٹ رکھ سکتے ہیں۔کچھ ایسی غزائیں ہوتی ہیں جو دماغ کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں اور ذہنی تنزلی کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔
سرخ گوشت
سرخ گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے زیادہ مقدار میں اسے کھانا دل کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ایسا نہیں کہ اسے اپنی غذا کا حصہ نہ بنائیں مگر مقدار کو محدود رکھنا زیادہ بہتر ہے۔
الکحل
الکحل کا استعمال صحت کے لیے کسی طرح بھی فائدہ مند نہیں اور اس کی معمولی مقدار بھی دماغی ساخت اور افعال کے لیے زہر ثابت ہوتی ہے، چاہے عمر کوئی بھی ہو۔
مکھن اور زیادہ چکنائی والا پنیر
دودھ سے بنی زیادہ چکنائی والی یہ مصنوعات بھی زیادہ مقدار میں کھانا بھی دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
سفید ڈبل روٹی اور چاول
ریفائن کاربوہائیڈریٹس چاہے مٹھاس سے پاک ہی کیوں نہ ہوں، بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافے کا باعث بنتے ہیں، جس میں اچانک کمی بھی آتی ہے، جس سے ذہن پر دھند چھانے کا احساس ہوتا ہے۔تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ بہت زیادہ ریفائن کاربوہائیڈریٹس کا استعمال الزائمر امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے، بالخصوص جینیاتی طور پر خطرے سے دوچار افراد کے لیے۔
ڈونٹس
یہ مزیدار سوغات تیل میں تلی جاتی ہے اور اس میں چینی بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، یہ امتزاج دماغی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔ڈیپ فرائی اور اضافی چینی کے اس امتزاج سے ورم کے امکان ہوتا ہے، جبکہ خون میں شوگر کی سطح بڑھنا بھی ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
فرنچ فرائیز اور دیگر تلے ہوئے پکوان
جو لوگ تلی ہوئی غذائیں بہت زیادہ کھاتے ہیں وہ سوچنے کی صلاحیت کی جانچ پڑتال کرنے والے ٹیسٹوں میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
ڈائٹ سوڈا اور مصنوعی مٹھاس والے مشروبات
اگرعام سافٹ ڈرنکس کی جگہ شوگر فری مشروبات کو ترجیح دیتے ہیں تو یہ بھی کوئی اچھا خیال نہیں۔
تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ دن بھر میں ایک ڈائٹ سافٹ ڈرنک پینے کے عادی ہوتے ہیں ان میں فالج یا ڈیمینشیا کا خطرہ لگ بھگ 3 گنا زیادہ ہوسکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved