افغانستان کو ہر ممکن انسانی امداد فراہم کریں گے، وزیراعظم

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیر اعظم عمران خان نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان کی زیر قیادت وفد کو یقینی دہانی کروائی ہے کہ افغانستان کو ہر ممکن انسانی امداد فراہم کریں گے۔

وزیراعظم سے افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی نے ملاقات کی، ان کے ہمراہ عبوری وزیر خزانہ اور وزیر صنعت و تجارت اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی افغان وفد میں شامل تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی ہر ممکن مدد کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ امید ہے افغانستان کی عبوری حکومت عالمی برادری کے ساتھ تعمیری رابطے جاری رکھے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان کی زیر قیادت وفد کو یقینی دہانی کروائی ہے کہ افغانستان کو ہر ممکن انسانی امداد فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قائم مقام افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی اور ان کے وفد کو یقین دہانی کروائی ہےکہ افغانستان کو ہرممکن انسانی امداد فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کے فوری ریلیف کے لیے ہم ضروری اشیائےخورونوش ہنگامی طبی لوازمات اور سرما کی شدت سے بچاؤ کے لیے خیمے بھجوا رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے امید کا اظہار کیا کہ افغانستان کی عبوری حکومت عالمی برادری کے ساتھ تعمیری رابطے جاری رکھے گی اور موجودہ چیلنجز حل کرنے کے لیے مثبت اقدامات کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل مطالبہ کر رہا ہے کہ افغانستان میں امدادی کام فوری طور پر کیا جائے اور وزیراعظم نے افغانستان کے منجمد اثاثوں کی فوری بحالی اور معاشی بحران سے بچنے کے لیے بینکنگ ٹرانزیکشنز کی سہولت کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے افغانستان کے منجمداثاثوں کو فوری طور پر بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری ‏افغان عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو ہنگامی طور پرخوراک اور امداد فراہم کرےگا افغان بھائیوں کی درخواست ‏پر بھارتی گندم افغانستان لے جانے پر غور کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved