قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے کہا میرا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، ان ٹویٹس اور بیانات پر یقین نہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی سے شاہین آفریدی کی گیند پر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہوگیا جسے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے میچ ہارنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے فاسٹ بولر پر تنقید کے تیر برسا دیے۔ایسے میں ٹوئٹر پر کرکٹر کی اہلیہ سے منسوب اکاؤنٹ سے کی گئی کچھ ٹوئٹس وائرل ہوگئیں جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے درخواست کی تھی کہ پاکستان کے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے روکا جائے۔
ٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ ہماری بیٹی کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، اگر ہماری حفاظت کیلئے اعلیٰ حکام کی جانب سے کچھ نہ کیا گیا تو میں اپنی بیٹی کے ہمراہ والدین کے پاس بھارتی شہر ہریانہ منتقل ہوجاؤں گی۔اس کے بعد حسن علی کی اہلیہ نے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے فوری رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔بلکہ لوگوں کی جانب سے ہماری حمایت کی جارہی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ برائے مہربانی ان ٹویٹس اور ایسے بیانات پر یقین نہ کیا جائے کیونکہ میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
حسن علی کی اہلیہ کی پاکستان سے دھمکیاں ملنے کی خبروں کی تردید
13
نومبر 2021