بھارت نے پاکستان میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز 2023کے بیس بال ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق بیس بال سافٹ بال فیڈریشن آف انڈیا نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں آئندہ برس ہونے والے گیمز کے بیس بال ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی گئی۔
بیس بال سافٹ بال فیڈریشن آف انڈیا کے سیکرٹری منوج کوہلی نے خط میں لکھا ہے کہ ‘ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور مبارک دیتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ گیمز میں بیس بال کو شامل کیا جائے گا ہم بحیثیت فیڈریشن تصدیق کرتے ہیں کہ ہم ایونٹ میں حصہ لیں گے اس لیے ہمیں باضابطہ طور دعوت نامہ بھیجیں تاکہ ہم ضروری تیاریاں مکمل کرسکیں’۔
واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی پاکستان کرے گا جواگلے سال مارچ میں شروع ہوں گے۔