پاکستان انٹرنیشنل سپورٹس، سیاحت اور کاروبار کیلئے محفوظ ملک ہے، آرمی چیف

21  ستمبر‬‮  2021

پاکستان میں یونان کے سفیر آندریاس پاپاستاورو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کے امن بالخصوص افغانستان کے امن و امان اور سلامتی ، باہمی دلچسپی کے امورسمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ خطے میں امن و امان، افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی بین الاقوامی سیاحت ، کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے محفوظ ہے اور ہم مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں صحت مند دو طرفہ تبادلے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔یونان کے سفیر نے مربوط قومی ردعمل کے ذریعے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اورافغان سےانخلاء کا کامیاب آپریشن اور علاقائی استحکام کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved