امام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھی کھلاڑیوں کو نمازی بنانے کے لیے غیر ملکی دوروں پر کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران امام الحق نے انکشاف کیا کہ محمد رضوان غیر ملکی دوروں پر نماز کی پابندی کا بہت خیال رکھتے ہیں۔امام نے بتایا کہ جب ٹیم کسی دوسرے ملک میچ کھیلنے کیلئے جاتی ہے تو روانگی سے قبل رضوان کھلاڑیوں کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بناتے ہیں جس میں وہ باقاعدگی سے نمازوں کے اوقات کار کے حوالے سے بتاتے رہتے ہیں۔
امام الحق نے یہ بھی کہا کہ وہ ناصرف واٹس ایپ کے ذریعے تبلیغ کا کام کرتے ہیں بلکہ ہمیں نماز بھی پڑھاتے ہیں۔خیال رہے کہ محمد رضوان نے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں بھی دیا تھا۔