شہباز حکومت کا رمیز راجہ کو فارغ کرنےکا فیصلہ ،نئے چیئرمین کے لیے نجم سیٹھی کا نام زیر غور

20  اپریل‬‮  2022

حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ کو فارغ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے گورننگ بورڈ کو 2 نام دیں گے اوربورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے عہدیداران کو کام پر فوکس کرنے کو کہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے تو اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہے۔

خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ 13 ستمبر 2021 کو پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved