ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، نیوزی لینڈ نے 13 اوورز میں 97 رنز بنا لئے

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

نیوزی لینڈ کے دونوں  اوپنرز مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے مثبت انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

نیوزی لینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیرل مچل تھے جو ہیزل وُڈ کی بال پر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعدمارٹن گپٹل اور ولیمسن کے درمیان 48 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن زامپا کو چھکا مارنے کی کوشش میں گپٹل مڈ وکٹ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ نے اب تک کے کھیل میں 13 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے ہیں

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ممالک کی پلیئنگ الیون

آسٹریلیا: ایرون فنچ(کپتان)، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، مچل مارش، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل وُڈ، اسٹیون اسمتھ

نیوزی لینڈ: کین ولیم سن(کپتان)، ڈیرل مچل، ٹم سیفرٹ، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے، مارٹن گپٹل

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved