وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے دورے کی منسوخی سے پی ٹی وی کو 20 سے 25 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جس کے ازالے کیلئے دونوں بورڈز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے قانونی ماہرین سےمشاورت کریں گے۔مزید ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جھکانے کا سوچنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےدوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کاروائ کیلئے وکلاء سےمشورہ کریںنگے، پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 21, 2021
آج کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں Absolutely Not کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے ، ہم ایک مضبوط قوم ہیں، اپنی پہچان کیلئے کوئی بھی قیمت چکا سکتے ہیں۔