ابتدائی لوگوں کے لیے مریخ پر زندگی خطرناک اور مشکل ہوگی

23  اپریل‬‮  2022

سپیس ایکس سی ای او ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ مریخ پر پہلی بستی بسانے والے افراد کو سخت جان اور مشکلات، سخت ماحول اور بہت مشقت کے لیے تیار ہونا  ہوگا۔

ٹیڈ کانفرنسز ک ہیڈ کرس ایندڑسن سے بات کرتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ شروع میں مریخ میں رہائش پُرتعیش نہیں ہوگا۔دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کافی عرصے سے انسان کو مختلف سیاروں پر بسانے کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، جس میں 2050 تک مریخ پر بستیاں بسانے کے لیے راکٹس بنانا شامل ہے۔اس حوالے سے انہوں نے زیادہ بات نہیں کہ ان سب میں کیا کیا شامل ہوگا۔ یعنی بڑے اسٹار شپ راکٹس اور اس دہائی میں انسانوں کو مریخ پر بھیجنے کے مقصد کے علاوہ کسی حوالے سے بات نہیں ہوئی۔

ایلون مسک نے اینڈرسن کو بتایا کہ پہلی بار جانے والوں کے لیے مریخ پر زندگی خطرناک، تکلیف دہ، دقت آمیز اور مشقت والی ہوگی۔مسک کے اندازے کے مطابق مریخ پر بسنے والی پہلی جنریشن کے لیے یک طرفہ ٹکٹ ایک لاکھ ڈالرز کا ہوگا۔ جس کو مسک نسبتاً سستا قرار دیتے ہیں کیوں کئی افراد اس کی قوتِ خرید رکھتے ہیں۔

جب آپریشن شروع ہوں گے، اس کے لیے منصوبہ ہزار اسٹار شپس کا ہے جن کو 2030 اور 2040 کی دہائیوں میں ہر دو سال کے وقفے سے لانچ کیا جائے گا۔ اور ہر اسپیس شپ پر 100 یا اس سے زائد افراد سوار ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved