افطار میں ایلوویرا جوس پینے کے صحت پر فوائد

24  اپریل‬‮  2022

ایلوویرا کی خصوصیات سے سب ہی لوگ واقف ہیں ، اگر اسے جادوئی پودا کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔

ایلوویرا کا پودا بڑی آسانی سے گھر میں اگایا جاسکتاہے اور تیزی سے بڑھتاہے ،یہ سائز میں اتنا بڑا ہو تا ہے کہ اگر آپ اسے روزانہ بھی استعمال کریں تو یہ ختم نہیں ہوتا۔

ایلو ویرا میں پانی کی موجودگی اسے جلد کے لیے بہترین موئسچرائزر بناتا ہے،اورجلد کی لچک کو برقرار رکھتا ہے اور جھریاں گھٹتی ہیں۔ایلو ویرا سپلیمنٹ کے استعمال سے تین ماہ میں جلد پر عمر کے اثرات کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔کیل مہاسوں کا مسئلہ بہت عام ہوچکا ہے جس کی وجہ کیمیکل سے بنی مصنوعات کا استعمال ہوتا ہے۔

ایلو ویرا جل کا استعمال ٹھنڈک اور سکون پہنچاتا ہے جبکہ مساموں میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کرکے جلد کو ٹھیک کرتا ہے۔خشک جلد سر میں خارش کی بڑی وجہ ہوتی ہے اور ایلو ویرا قدرتی موئسچرائزر سمجھا جاتا ہے جبکہ اس میں جراثیم کش اور سکون پہنچانے والی خصوصیات بھی موجود ہیں۔اس جل کو سر پر لگائیں اور 20 منٹ بعد سر کو گرم پانی سے دھولیں۔

افطار میں ایلوویرا جوس

رمضان میں تلی ہوئی مرغن غذاؤں کے استعمال کے باوجود بھی اگر صحت مند اور اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں تو ایلو ویرا کا جوس آج ہی سے اپنی افطار کا لازمی حصہ بنا لیں۔

ایلوویرا جوس گھر میں بنانے کی ترکیب

ایلو ویرا جوس بنانے کے لیے ایک ایلو ویرا کا پتہ اور دو کپ پانی لے لیں۔ایلو ویرا کے پتے کی اوپری سطح (سخت کھال) کو صاف کر کے اندر سے گودا الگ کر لیں۔اب یہ ایلو ویرا جیل بلینڈر میں 2 کپ پانی کے ساتھ اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں اور ٹھنڈا کر کے استعمال کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved