پی سی بی نے بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز2 میچز پر مشتمل ہو گی، جس کا پہلا میچ 26 سے 30 نومبر تک چٹاگانگ جبکہ دوسرا میچ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ 20 کھلاڑیوں میں بابر اعظم بطور کپتان اور محمد رضوان بطور نائب کپتان سمیت فواد عالم، بلال آصف، امام الحق، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، کامران غلام، سعود شکیل، سرفراز احمد، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، زاہد محمود، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
📢 Pakistan squad for Bangladesh Tests announced📢#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/cl4393qm54
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2021
پاکستان کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ انجری کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے، ان کی جگہ بلال آصف کو 20 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یاسر شاہ کونیشنل ٹی20 کپ کے دوران انگوٹھے پر بال لگی تھی جس کی وجہ سے وہ اب تک مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے۔ اس کے علاوہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔