پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا وکٹ لینے کے بعد منفرد جشن کا انداز تو وائرل ہے ہی لیکن اب برق رفتار گیند سے وکٹ توڑنے کے بعد بھی حسن علی کے چرچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی ان دنوں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکا شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے گلوسٹر شائر کے جیمز بریسی کو بولڈ کرتے ہوئے مڈل اسٹمپ توڑ دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہے۔
حسن علی نے آؤٹ کرنے کے بعد ٹوٹی ہوئی وکٹ کو اٹھا کر ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کی بعد ازاں ٹوٹی ہوئی وکٹ مجمع میں بیٹھے بچے کو دےدی اور اس کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔
NEW STUMPS, PLEASE! 👀@RealHa55an 😲
🌹 #RedRoseTogether pic.twitter.com/KhjUz3TG6q
— Lancashire Cricket (@lancscricket) April 23, 2022
یاد رہے کہ حسن علی گلاوسیسٹر کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔