حکومت نے سرپرستی نہ کی تو انگلینڈ چلا جاؤں گا، کم عمر ترین پاکستانی ورلڈ اسنوکر چیمپئن

24  اپریل‬‮  2022

پاکستان کے کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سرپرستی نہ کی تو پروفیشنل اسنوکر کے لیے انگلینڈ چلا جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق احسن رمضان نے گزشتہ ماہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن کا ٹائٹل محض 16 برس کی عمر میں جیتا تھا، وہ عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کیوئسٹ ہیں۔

احسن رمضان کے والدین نہیں ہیں، ان کی بہن نے انہیں بہت سپورٹ کیا، وہ لاہور کے جس کلب میں ٹریننگ کرتے ہیں اسی کلب میں گزر بسر کرتے ہیں۔

احسن رمضان کا کہنا ہے کہ یہ کمرہ ہی میرا سب کچھ ہے، اس کمرے کی میری زندگی میں جتنی اہمیت ہے وہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، مجھے اس کمرے میں آکر سکون ملتا، میری اس کمرے میں نیند مکمل ہوتی ہے اور میں تازہ دم ہو کر ٹریننگ پر توجہ دیتا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved