شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی 2021ء کو ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری سے ضمانت کے عرصے میں 3 بار سے زائد ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی گئی۔ ممبئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ راج کندرا سے 119 فحش فلموں کا ڈیٹا برآمد کیا گیا جنہیں تفتیش کے مطابق ملزم 9 کروڑ روپے سے زائد کے عوض بیچنا چاہتا تھا لیکن پولیس کی جانب سے عدالت میں 2 تفتیشی چالان جمع کرائے گئے جن میں ان شواہد کا سے سے ذکر ہی نہیں کیا گیا۔
During the investigation (in a pornography case), police found 119 porn videos from businessman Raj Kundra’s mobile, laptop, and a hardrive disk. He was planning to sell these videos for Rs 9 crores: Mumbai Police Crime Branch pic.twitter.com/ZZNL5aY3EG
— ANI (@ANI) September 21, 2021
اس کیس میں پولیس نے بالی وڈ کی اداکارہ اور راج کندرا کی اہلیہ سے 2 بار تفتیش کی لیکن ان کا جرم میں ملوث ہونا ثابت نہ ہو سکا۔
20 ستمبر 2021ء کو 50000 روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ممبئی ہائیکورٹ نے راج کندرا کی ضمانت منظور کی جبکہ آج صبح 11 بجے انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔
ممبئی ہائیکورٹ نے میڈیا کو احکامات جاری کئے ہیں کہ تفتیش میں ملزم کی فیملی کے بچوں کا ذکر تشویش ناک ہے، اسلئے میڈیا اس کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے رپورٹنگ میں محتاط رہے۔