مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے دارلحکومت کمپالا میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جن میں ابتدائی طور پر 2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرزکے مطابق پہلا دھماکہ کمپالا کی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ہوا جبکہ دوسرے دھماکے کی آواز پولیس اسٹیشن کے قریب سنی گئی۔دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو اداروں کی جانب سے ہلاکتوں میں خدشے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Twin blasts in Uganda capital kill two, injure ‘scores’ -local TV https://t.co/5UAAEIerOw pic.twitter.com/uYwyjJEm56
— Reuters (@Reuters) November 16, 2021
کمپالا پولیس کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی دھماکوں کی نوعیت کے متعلق کوئی وضاحت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ مہینے بھی یوگنڈا میں ایک خودکش بمبار نے بس میں دھماکہ کیا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دھماکوں کے بعد کمپالا میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔