امریکہ تائیوان کے علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کر کے آگ سے کھیل رہا ہے، چین

16  ‬‮نومبر‬‮  2021

چینی صدر شی چنگ پنگ کی امریکی ہم منصب جوبائیڈن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں چینی صدر نے کہا ہے کہ تائیوان میں آزادی کی جدوجہد کرنے والے اور امریکہ میں اس کی پشت پناہی کرنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق محض 3 گھنٹے پر محیط ورچوئل ملاقات میں امریکی صدر جوبائیڈن نے چین پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر تنقید کی جبکہ چینی صدر نے جوبائیڈن کو واشنگٹن کی جانب سے تائیوان کے علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ تائیوان پر امریکی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے گا، جو تباہ کن ہو گا۔

چینی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے امریکہ پر واضح کیا کہ تائیوان میں وہ لوگ جو آزادی چاہتے ہیں اور امریکہ میں ان کے حامی آگ سے کھیل رہے ہیں۔ چین  صبر کا مظاہرہ کررہا ہے اور بڑے خلوص کے ساتھ دوبارہ سے پرامن اتحاد قائم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، لیکن اگر تائیوان کے علیحدگی پسند اشتعال انگیزی کرتے ہیں، یا ریڈ لائن کراس کرتے ہیں، تو ہمیں بھی  انتہائی اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بظاہر بات چیت کا کوئی فوری نتیجہ نہیں نکلا لیکن اس ورچوئل میٹنگ کے سبب  دونوں رہنماؤں کو اپنے سرد تعلقات بحال کرنے کا موقع ملا ہے۔ دونوں صدور نے افغانستان، ایران، شمالی کوریاسمیت توانائی کی عالمی منڈیوں، تجارت اور مسابقت،فوجی مسائل، وبائی امراض اور دیگر شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جن پر دونوں ممالک میں گہرا تناؤ پایا جاتا ہے۔

امریکی صدر کا ملاقات میں کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ دو بڑی طاقتوں کی قیادت ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے ممالک کے درمیان تنازع نہ ہوں، ہمیں سیدھا سادا اور تنازعات سے پاک مقابلہ کرنا چاہیے۔

چینی حکام کے مطابق  شی جن پنگ نے امریکی کاروباری عہدیداروں کے چین آنے کیلئے فاسٹ ٹریک لین کو اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ چینی صدر نے کہا کہ امریکی حکام امریکہ سے چین کی 200 ارب ڈالر کی خریداریوں میں سیاست سے گریز کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved