انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مستقبل کے 8 بڑے ایونٹ کے میزبان ممالک کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2025ء کی میزبانی کرے گا۔
اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ 1996ء میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی جب ون ڈے ورلڈ کپ کے چند میچز پاکستان میں ہوئے تھے، اس کے بعد 2008ء کی چیمپئنز ٹرافی کے میچزپاکستان میں ہونے تھے لیکن مگر سیکیورٹی حالات کے باعث یہ ایونٹ جنوبی افریقہ منتقل کر دیا گیا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ایونٹس کے مطابق 2024ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کریں گے جبکہ 2026ء کے ورلڈ کپ کے میچز انڈیا اور سری لنکا میں ہوں گے۔
2027ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اورنمیبیا کے سپرد ہو گی جبکہ2028ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہو گا۔
2029ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی بھارت کرے گا۔
2030ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئیرلینڈ کے سپرد ہو گی جبکہ 2031ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور بنگلہ دیش کریں گے۔
Are you ready for the best-ever decade of men’s white-ball cricket?
Eight new tournaments announced 🔥
12 different host nations confirmed 🌏
Champions Trophy officially returns 🙌 pic.twitter.com/W1UjFkTCeG— ICC (@ICC) November 16, 2021
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ یہ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کرے گا، یہ خبر لاکھوں پاکستانی شائقین، بیرون ملک اور دنیا بھر میں موجود شائقین کیلئے خوشی کا باعث ہوگی کہ عظیم ٹیمیں اور کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے اور دنیا کو ہماری میزبانی کا پتہ چلے گا۔
It’s a matter of great pride and delight that Pakistan will be hosting ICC Champions Trophy 2025. This great news will surely excite millions of Pakistani fans, expats and world fans to see great teams and players in action and will allow the world to sample our hospitality.
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 16, 2021