مودی سرکار نے سکھ کمیونٹی کے دباؤ کے بعد بالآخر کرتارپور راہداری 19 نومبر 2021ء سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے قوم 19 نومبر کو شری گرو نانک دیو جی کا جنم دن منانے کیلئے تیار ہے، امید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ ملک بھر میں خوشی اور مسرت کو مزید بڑھائے گا۔
The nation is all set to celebrate the Prakash Utsav of Shri Guru Nanak Dev ji on 19th of November and I am sure that PM @NarendraModi govt’s decision to reopen the Kartarpur Sahib corridor will further boost the joy and happiness across the country.
— Amit Shah (@AmitShah) November 16, 2021
یاد رہے کہ بھارت کے کورونا وائرس کی آڑ میں 16 مارچ 2020ء سے کرتار پور راہداری کو بند کر رکھا تھا، جسے طویل بندش کے بعد دوبارہ کھولنے کیلئے بی جے پی کے سکھ اراکین اسمبلی کے علاوہ سکھوں کی تمام تنظیمیں بھی مودی حکومت پر دباؤ ڈال رہی تھیں۔
پاکستان کے سربراہ متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سرکاری طور پرابھی تاحال ہمیں مطلع نہیں کیا گیا۔