کے پی کے حکومت کا صحت کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ

27  اپریل‬‮  2022

خیبر پختون خوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام سے متعلق اہم فیصلہ  کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کو مستقل چلانے کے لیے قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

خیبرپختون خوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور سے جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ صحت کارڈ پروگرام کو مستقل چلانے کے لیے قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام کو مستقل چلانے کے لیے قانون صوبائی کابینہ اجلاس میں  پاس کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ قانون سازی کے تحت صحت کارڈ پروگرام کو کوئی ختم نہیں کر سکے گا، رمضان المبارک کے بعد یہ قانون اسمبلی سے بھی پاس کیا جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبے میں صحت کارڈ پروگرام کا تحفظ دیا جائےگا، صحت کارڈ سیاسی پروگرام نہیں، نہ اسےعمران خان کے نام سے منسوب کیا گیا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے متعلق بہت سی شکایات ہیں لیکن ۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ صحت کارڈ کو ختم کیا جا رہا  ہے۔

پولی کلینک اسپتال اسلام آباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کے دوران وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ صحت کارڈکی جتنی تشہیرکی گئی اعداد وشمار ویسے نہیں، صحت کارڈ سے متعلق بہت سی شکایات ہیں۔

عبد القادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صحت کارڈ کو صرف منظم کرتی ہے،صحت کارڈ پر ایساکوئی فوری اقدام نہیں کریں گے جس سے علاج معالجہ بند ہوجائے، اعدادو شمار  اکھٹےکر رہےہیں تاکہ پتا چلےکہ  صحت کارڈکی تشہیراورعوام پرکتنی رقم خرچ ہوئی، یہ بھی دیکھا جارہاہےکہ اتنی رقم سے کتنے عوام کو فائدہ ہوا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں کمی کی کوشش کر رہے ہیں، اسپتالوں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز قانون پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، ایم ٹی آئی قانون پر نظرثانی کرکے وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کوپیش کیا جائےگا۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ  ہم نے پولیو کے تدارک کے لیے پلان بنایا ہے،  وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پلان رکھیں گے،  پولیو وائرس کے تدارک کے لیے پوری قوت سے کام کریں گے،  پولیو کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے اور جہاں پولیوکیس آیا ہے اس علاقےکو نگرانی میں لے کر مہم چلائی جائےگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved