اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ کا آج وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا گیا، جس پر کابینہ نے پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ قابل اعتراض مواد کی موجودگی کے باعث پاکستان میں 5 بار ٹک ٹاک پر پابندی لگ چکی ہے، حالیہ پابندی میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کے حوالے سے کابینہ کی مشاورت سے پالیسی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔