رہنماء مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا آج پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام کی تجویز موجودہ حکومت نے ہی دی تھی، اب دباؤ ڈالنے کیلئے ان پر حملے کئے جا رہے ہیں اور ان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کا مطلب الیکٹرانک دھاندلی ہے اور الیکشن چوری کرنے کا طریقہ ہے۔ دوسری جانب سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ مسئلہ انتخابی اصلاحات نہیں الیکشن چوری کرنے کا ہے، کسی کو بھی عوامی رائے بدلنے کا اختیار نہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کا نام ہم نے نہیں موجودہ حکومت نے تجویز کیا تھا، مسلم لیگ ن
21
ستمبر 2021