شہبازشریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو شیطانی مشین قرار دے دیا

17  ‬‮نومبر‬‮  2021

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  شہبازشریف نے کہا ہے کہ ای وی ایم الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں بلکہ ایول وشیس مشین (یعنی شیطانی مشین) ہے۔

آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ہی یہ ایوان اور 22 کروڑ عوام دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں، یہ سلیکٹڈ حکومت اب عوام کے پاس ووٹ کیلئے نہیں جا سکتی کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عوام ان کو ووٹ نہیں دیں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے یہ سلیکٹڈ حکومت اپنی معیاد کو طول دینا چاہتی ہے۔

قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات میں آر ٹی ایس خراب ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک دھاندلی زدہ حکومت وجود میں آئی، اور اب دھاندلی کے حربوں کے طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین لائی جا رہی ہے جو کہ ایول وشیس مشین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کو داد دیتا ہوں کہ وہ حکومتی دباؤ میں نہیں آئے، حکومت اور اس کے اتحادی بلز کو بلڈوزکرانا چاہتے ہیں، پہلے حکومت کے اتحادی انکاری تھے تو اجلاس موخر کر دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved