ایران امریکہ مذاکرات سے ہمیں کوئی سروکار نہیں، ایران کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کریں گے، اسرائیل

17  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات سے ہمارا کوئی سروکار نہیں، یہ فریقین چاہے جو بھی فیصلہ کر لیں، اسرائیل اپنے موقف پر قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تہران کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے اور اپنا دفاع خود کریں گے۔ مزید کہا کہ تہران اور مغرب کے درمیان جوہری مذاکرات کے انجام سے قطع نظر اسرائیلی افواج کو اپنے مفادات کے تحفظ اور دفاع کیلئے  تیار رہنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا ایران کے خلاف الزامات لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ تہران شام اور لبنان میں اسرائیلی مفادات کے خلاف پراکسی وار کر رہا ہے، ہم کسی بھی ہرزہ سرائی کی صورت میں تہران کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا تھا کہ اسارئیل نے ایران کا تمام محاذوں پر مقابلہ کرنے کی تیاری کر لی ہے، تہران کی لبنان اور شام میں نقل و حرکت کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو کوئی موقع نہیں دیا جائے گا، مزید انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ تہران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی کہا تھا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کے حصول کیلئے ریڈ لائن کراس کی تو اس کے خلاف فوجی کاروائی کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved