اسرائیل کے صدر کی پہلی بار چینی صدر شی جنگ پنگ سے ٹیلیفونک گفتگو

17  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسرائیل کے صدر آئزک ہرزگ اور چین کے صدر شی جنگ پنگ  کے درمیان پہلی بار ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

اسرائیلی جریدے یروشلم پوسٹ کے مطابق پہلی اور دوستانہ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے ماور اور دوطرفہ تعلقات میں مضبوطی کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسرائیلی صدر نے ابراہم معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشرق وسطیٰ میں بڑی پیش رفت ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

اسرائیلی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے اقدامات مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کا شکار کر رہے ہیں، ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا چاہیے، اور اس کیلئے چین بھی اپنا کردار ادا کرے۔

صدر شی جنگ پنگ نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ چین اسرائیل کے ساتھ جامع شراکت داری اور مستحکم ترقی کے فروغ کیلئے تیار ہے، اور چین اسرائیل کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

اسرائیلی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل بھی چین کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی، معاشی ترقی، زراعت اور کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔

دونوں ممالک کے صدور نے ایک دوسرے کو ملک کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

یاد رہے کہ چین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات 1992ء میں قائم ہوئے تھے اور ماضی میں چین کے صدر سے اسرائیل کے سابق وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات بھی ہو چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved