بالی وڈ کے سینئر اداکار متھن چکروتی کو تشویش ناک حالت میں بنگلورو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکروتی کو بخار اور پیٹ میں درد ہونے کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے گردے میں پتھری کی تشخیص کی۔
اداکار کے بیٹے میموہ نے والد کے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد صاحب کو گردے میں پتھری کے مسائل کا سامنا ہے، تاہم ابھی ان کی صحت بہتر ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔
میموہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی مشاورت سے چند روز بعد سرجری کے ذریعے پتھری نکالی جائے گی۔
اداکار کے بیمار ہونے پر بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔