دنیا نے ابھی کورونا کا بدترین مرحلہ نہیں دیکھا، بل گیٹس کی کورونا کے متعلق بڑی پیشگوئی

3  مئی‬‮  2022

مائیکرو سافٹ کے امریکی ارب پتی اور شریک بانی بل گیٹس نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس ختم نہیں ہوا ، دنیا نے ابھی تک اس وبا کا بدترین مرحلہ نہیں دیکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں مایوسی نہیں پھیلانا چاہتا مگر حقیقت یہ ہے کہ کرونا کی نئی تبدیل شدہ شکل زیادہ خطرناک اور پانچ فی صد زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔

امریکی چینل سکائی نیوز نے فنانشل ٹائمز اخبار میں شائع بل گیٹس کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ کرونا کی نئی تبدیل شدہ شکل تیزی کے ساتھ منتقل ہونے کے ساتھ زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ابھی بھی ایک وبا کا خطرہ ہے۔ تبدیل شدہ کرونا کی نئی شکل تیزی کے ساتھ پھیلنےوالی اور اس سے بھی زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انفیکشن سے بچنے کے لیے طویل مدتی اثر رکھنے والی ویکسین کی اشد اور فوری ضرورت ہے۔

گیٹس جنہوں نے آنے والی وبا کو کیسے روکا جائےکے عنوان سے ایک کتاب شائع کی تھی نے بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم کے قیام کا مشورہ دیا ہے، جس میں سائنس دان بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وبائی امراض کے ماہر، کمپیوٹر ڈیزائنرز اور سافٹ ویئر کےماہرین کی ٹیم تیار کرنے پر زور دیا۔ تاکہ خطرات کا تعین کرنے اور بین الاقوامی کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کے اقدامات کے جا سکیں۔گیٹس نے عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ چلائے جانے والے عالمی وبا کے ردعمل کی ٹیم کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اضافی سرمایہ کاری بہت ضروری ہےاس وائرس سے کامیابی سے نمٹا جا سکے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved