وزن کم کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ ماہرین نے ایک ہفتے میں وزن کم کرنے کا نسخہ بتادیا

5  مئی‬‮  2022

وزن کا بڑھنا ہر شخص کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے،ایک بار وزن بڑھ جائے تو لوگ کھانا پینا چھوڑدیتے ہیں ۔

ماہرین نے ایک ہفتے میں تخم ملنگا سے وزن کم کرنے کے ڈرنک کا نسخہ بتایاہےکہ جسے بنانے کاطریقہ کچھ اس طرح سے ہے ۔

آپ رات سونےسے پہلے ایک گلاس پانی لیں، اس میں دو چمچ تخم ملنگا کے ڈال دیں  اور رات بھر کےلیے رکھ دیں ۔

صبح اٹھنے کے بعد اسی گلاس میں جو تخم ملنگا رات کو بھگو کررکھا تھا، وہ اچھے سے پھول گیا ہے ۔اب آپ اسی گلاس میں ایک چمچ شہد کا ڈال دیں ، جن لوگوں کو شہد پسند نہیں ہے وہ لوگ آلو بخارے کا پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں۔

اب اس میں ایک لیموں کارس شامل کرلیں، روزانہ ایک گلاس اس مشروب کا استعمال کریں گے ۔

آپ کو کچھ دنوں بعداپنے جسم میں ہونے والی تبدیلی کا احساس ہوگا ، اس کا باقاعدگی سے استعمال ہمارے جسم میں کاربوہائیڈ ریٹ ، پروٹین، وٹامنز اور دوسرے بہت سی نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہےا وراس کے ساتھ ہمارے نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اور معدے کے امراض کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ معد ے کی جلن اور تیزابیت کےلیے بے حد مفید ہے۔

اس موسم گرما ’تخم بالنگا‘ سے فائدہ اُٹھائیں

گرم موسم میں تخم بالنگا کو مختلف مشروبات میں شامل کرکے پیا جا سکتا ہے  جیسے لیموں پانی، فالودہ، ٹھنڈائی وغیرہ۔

موسم گرما میں تخم بالنگا کے استعمال سے ناصرف آپ کے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے بلکہ یہ نظامِ ہاضمہ بہتر کرنے اور ایکنی جیسے مسائل سے ہماری جِلد کو محفوظ رکھنے کے لیے مفید ہوتا ہے۔

ہیٹ ویو میں ماہرین تخم بالنگا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ قدرتی طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم کی گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے

تخم بالنگا میں قدرتی طور پر ذہنی تناؤ کم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، ہمارے جسم پر اس کے حیرت انگیز پرسکون اثرات مرتب ہوتے ہیں، جو کسی حد تک اروما تھراپی سے ملتے جلتے ہیں۔

تخم بالنگا کو اپنے روزمرہ کے کھانے میں شامل کرنے سے ذہنی تناؤ کی سطح میں کمی آسکتی ہے۔

 تخم بالنگا کے استعمال سے نظامِ ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے، یہ آنتوں کو صاف کرتا ہے اور قبض جیسے مسائل سے چھٹکارا دلانے میں مدد کرتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved