ٹوئٹر نے ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس کے بعد ٹوئٹر صارفین اپنے فالوورز ٹوئٹس شیئر کر سکیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر شیئر کیا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹر سرکل عوامی اور نجی اکاؤنٹ میں توازن رکھتا ہے۔ اب ٹوئٹر اس بات کو ممکن بنا رہا ہے کہ ٹوئٹس کو 150 لوگوں تک شیئر کرنے کو ممکن بنایا جا سکے۔
ٹوئٹر نے اعلان کیا کہ کچھ ٹوئٹس سب کے لیے ہوتی ہیں اور دیگر صرف ان کے لیے ہوتی ہیں جن کا انتخاب آپ کرتے ہیں۔
ٹوئٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب ٹوئٹر سرکل کی آزمائش کر رہے ہیں جس میں آپ 150 لوگوں کے ساتھ کوئی ٹوئٹ شیئر کر سکیں گے۔
اس فیچر کے بعد ٹوئٹر، انسٹاگرام کے قریبی دوستوں کے فیچر سے مشابہ ہو جائے گا، جس کے بعد صارفین اپنے فالوورز کے چھوٹے سے حلقے کے ساتھ پوسٹ شیئر کر سکیں گے۔
کچھ ٹوئٹر صارفین کو ٹوئٹر سرکل تک فوری رسائی حاصل ہوگی۔ البتہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا یہ بڑے پیمانے پر جاری کیا جائے گا کہ نہیں۔
یہ فیچر طویل مدت سے زیرِ تذکرہ ’ایڈٹ‘ بٹن سمیت متعدد زیرِ تکمیل فیچرزمیں سے ایک ہے۔