ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے شوہر سے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
معروف اینکر پرسن و سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی ہے۔ عامر لیاقت کی بیوی دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح، حق مہر اور خرچہ نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے، جس پر عدالت نے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کو 7 جون کیلئے نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔
دانیہ شاہ نے اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کے حوالے سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ ان کے شوہر عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتے ہیں، اور عیاش آدمی ہیں، وہ نشے میں دھت ہوکر مجھے روز تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، اور حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے، جب کہ عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔