بھارتی فوجی میرے باپ کو قتل کر کے بے شرمی سے ہنس رہے تھے، روتی بلکتی کشمیری بچی نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

18  ‬‮نومبر‬‮  2021

مقبوضہ کشمیر کی ایک معصوم بچی کی ویڈیو بیت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ روتے ہوئے اپنے والد الطاف احمد بھٹ کی شہادت کی روداد سنا رہی ہے جسے بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔

الطاف احمد بھٹ کی بیٹی ویڈیو میں سسکتے ہوئے بتا رہی ہے کہ اس کے والد کام پر گئے تھے لیکن شام کو اپنے وقت پہ واپس نہیں آئے، ہم نے انہیں کال کی لیکن بات نہ ہو سکی، ہمارا کزن بھی ان کے ساتھ ہی ہوتا ہے، اسے بھی کال کی لیکن ان سے بھی رابطہ نہ ہو سکا۔

الطاف احمد کی بیٹی نے کہا کہ تھوڑی دیر بعد ان کے چچا کو کال آئی تو انہوں نے رونا شروع کردیا، باہر سڑک پر چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی تھیں، میں فوراً بھاگ کر باہر گئی اور اللہ تعالی سے دعائیں کر رہی تھی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ باہر آئی تو پتا چلا کہ بھارتی فوجیوں نے میرے والد کو انکاؤنٹر میں شہید کر دیا ہے۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے میرے کزن کو بھی دو بار پکڑا اور گاڑی پر چڑھا کر چھوڑ دیا لیکن تیسری بار اسے بھی شہید کر دیا، وہاں پر موجود جو گواہ تھے ان کو بھی شہید کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی گڑگڑاتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ  جب میں نے بھارتی فوجیوں سے کہا کہ انکل آپ نے یہ کیا کیا، تو آگے سے وہ بہت بے شرمی سے ہنس رہے تھے۔ بچی کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا بھائی بہت چھوٹا ہے، وہ بابا سے بہت زیادہ قریب تھا، ہم اسے کیا جواب دیں گے، کیسے سمجھائیں گے؟ میں اپنی ماں کو کیا کہوں وہ ہر وقت روتی رہتی ہے؟

یاد رہے کہ بھاررتی فوج نے نام نہاد آپریشن میں 5 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا ہے جس پر پاکستان نے بھارتی حکومت سے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ بھارتی قابض افواج نے یکم اکتوبر سے اب تک جعلی مقابلوں  اورنام نہاد سرچ آپریشنز میں کم از کم 30 کشمیریوں کو شہید، جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved