بلوم برگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو دہائیوں میں چین کی دولت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق عالمی دولت دو دہائیوں میں 156 کھرب ڈالر سے بڑھ کر 514کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس میں سے چین کی دولت 120 کھرب ڈالر جبکہ امریکی دولت 90 کھرب ڈالر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 دہائیاں قبل یعنی سن 2000ء میں چین کی دولت صرف 7 کھرب ڈالر تھی۔
بلوم برگ کے مطابق دنیا کی مجموعی دولت کا دوتہائی حصہ صرف 10 فیصد اشرافیہ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ عالمی دولت کا 68 فیصد حصہ رئیل اسٹیٹ کے پاس ہے۔