اومی کرون کی نئی ساخت سامنے آنے پر وزیر اعظم کا این سی اوسی کو فوری بحال کرنے کا حکم

10  مئی‬‮  2022

وزیراعظم نے ملک میں اومی کرون وائرس کی نئی ساخت رپورٹ ہونے کے بعد این سی او سی کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔

ملک میں اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے این سی اوسی کو فوری طورپربحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے  وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اومی کرون وائرس  کی نئی ساخت کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر انسداد کورونا کے لیے بنائے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی بحالی کا حکم دیا ہے

وزیراعظم نے اومی کرون کی نئی ساخت کے معاملے پر وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے

پاکستان میں اومیکرون کے پہلے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بہترین احتیاطی تدابیر ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا اورویکسینیشن ہے۔

این آئی ایچ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور6 ماہ بعد بوسٹرڈوز لگوائیں۔

واضح رہےکہ این سی او سی ملک میں کورونا کی عالمی وبا پھیلنے کے بعد گزشتہ دور حکومت  میں قائم کیا گیا تھا جس کی سربراہی اسد عمر کررہے تھے تاہم پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی شرح کم ہونے پر اپریل میں ادارے کو وزارت صحت میں ضم کردیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved