پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 448ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید418کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار240ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40ہزار143کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.04فیصد رہی۔
Statistics 19 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 40,143
Positive Cases: 418
Positivity %: 1.04%
Deaths : 10
Patients on Critical Care: 1083— NCOC (@OfficialNcoc) November 19, 2021
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 411 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 094 ہو گئی ہے۔