مودی سرکار نے ہار مان لی، متنازع زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان

19  ‬‮نومبر‬‮  2021

مودی سرکار نے ہار مان لی، نریندر مودی نے اُن تین متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے خلاف کسان ایک سال سے احتجاج کر رہے ہیں۔
مودی سرکار کسانوں کے احتجاج کے آگے سر جھکاتے ہوئے،آج نریندر مودی نے قوم کو خطاب کرتے ہوئے کہا آج میں پورے ملک کو یہ بتانے آیا ہوں کہ ہم نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہینے کے اواخر میں شروع ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں ہم ان تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کا آئینی عمل مکمل کریں گے۔
نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ متنازع زرعی قانون واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسانوں کو ان قوانین پر اعتماد میں لینے میں ناکام رہے جس پر میں عوام سے معافی مانگتا ہوں، ہم نے پوری کوشش کی اور کسانوں کے اعتراضات کو دور کرنے کے لیے بھی تیار بھی تھے تاہم کچھ کسان اس قانون کو قبول کرنے کے لیے راضی نہیں ہوئے۔
کسانوں کے ایک رہنما یوگیندر یادو نے تینوں قوانین واپس لیے جانے کے فیصلے کو کسانوں کی تاریخی جیت قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس فیصلے سے یہ واضح ہے کہ کسانوں کو اس ملک میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
کسانوں کی نمائندہ تنظیم متحدہ کسان مورچہ نے وزیر اعظم مودی کے اس اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا احتجاج فی الفور ختم نہیں کریں گے۔اپنے ایک تحریری بیان میں متحدہ کسان مورچہ نے کہا ہے کہ ان کا احتجاج صرف نئے متنازع قوانین کے حوالے سے نہیں تھا بلکہ حکومت سے فصلوں کی کم از کم قیمت کی گارنٹی پر بھی بات کی گئی تھی جس کے حوالے سے فی الحال کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں مودی سرکار نے زرعی اصلاحات کے نام پر ایک نیا قانون منظور کیا تھا جس کے تحت اہم زرعی اجناس کی کم سے کم قیمتوں کے تعین پر حکومت کا کنٹرول مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے نجی سرمایہ کاروں کو آزادی دے دی گئی ہے کہ وہ کسانوں سے براہِ راست بھاؤ تاؤ کرکے اپنی من پسند قیمت پر زرعی اجناس خرید سکیں۔
مودی حکومت کی جانب سے متنازعہ قوانین منظور کرنے پر بھارت بھر میں کسانوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے جس میں بڑی تعداد میں کسان ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved