آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کے متعلق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آیا ہے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کا آئںدہ انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال ہونے یا ہونے کے متعلق کہنا ہے کہ ابھی اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں، بڑے پیمانے پر ای وی ایم کے استعمال سے قبل اس کے 3،4 پائلٹ پروجیکٹس کرنے پڑیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے 17 نومبر 2021ء کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2021ء منظور کیا تھا، جس کے تحت آئندہ انتخابات میں الیکٹرانگ ووٹنگ مشین کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی منظوری دی گئی تھی۔