ویسٹ انڈیز سیریزمیں متعدد کھلاڑیوں کو آرام دئیے جانے کا امکان

11  مئی‬‮  2022

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں چند کھلاڑیوں کو آرام دینے یا نہ دینے سے متعلق ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑ لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو آرام دیئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ حارث رؤف اور محمد رضوان کو بھی ایک دو میچوں میں آرام دیا جاسکتا ہے۔

ویسٹ انڈیز سیریز میں شاہنواز دہانی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو آرام دینا کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائیگا۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

چیف سیلیکٹر کپتان اور کوچ سے مشاورت کے بعد اسکواڈ کا حتمی اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی مختصر رکھنے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved