کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے نتیجے میں ایک ماہ کے اندرڈیجیٹل اثاثوں کی مارکیٹ سے 800 ارب ڈالرکا صفایا ہوچکا ہے۔
کرپٹوکرنسی مارکیٹ کا تجزیہ کرنے والی معتبرویب سائٹ کوائن مارکیٹ کیپ کے اعداد وشمارسے ظاہرہوتا ہے کہ ایک ماہ کی مدت میں کرپٹوکی مارکیٹ ویلیوتقریبا 800 ارب ڈالرکمی کے بعد ایک اعشاریہ 4 کھرب ڈالرپرپہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کرپٹومارکیٹ کا تقریبا چالیس فیصد بٹ کوائن پرمشتمل ہے اورگزشتہ روزیہ دس ماہ کی کم ترین سطح 30 ہزارڈالرفی کوائن تک پہنچ گیا تھا۔
کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق رواں سال دواپریل تک کرپٹوکی مجموعی مارکیٹ ویلیودوکھرب بیس ارب ڈالرتک پہنچ گئی تھی، جس میں سے دوکھرب نوے ارب ڈالرصرف گزشتہ نومبرمیں بڑھے تھے، کیونکہ اس ماہ بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح 69 ہزارڈالرفی کوائن تک پہنچ گیا تھا۔
گزشتہ سال بٹ کوائن، ایتھریم اوردیگرڈیجیٹل کرنسیوں کی قدرمیں اضافے کی وجہ سے اس مارکیٹ کا حجم دوکھرب ڈالرسے بھی تجاوزکرگیا تھا۔بلاک چین ڈیٹا پرووائیڈرگلاس نوڈ کے مطابق رواں سال بٹ کوائن نے معاشی صورت حال میں اہم کردارادا کیا ہے۔ جس کی واضح مثال روس یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ ہے جس میں دونوں ممالک بٹ کوائن کی بدولت اپنی معشیت کوسنبھالا دے رہے ہیں۔
وائن مارکیٹ کیپ کے مطابق رواں ماہ کے آغازسے بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کی قیمت تنزلی کا شکار ہے اوراب تک ان کی قدرمیں 13 فیصد تک کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ بٹ کوائن کے علاوہ ایتھریم کی قیمت بھی واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔