پاک برطانیہ امیگریشن معاہدہ، حتمی مراحل میں داخل

19  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاک برطانیہ دو طرفہ امیگریشن اور غیر قانونی تارکین وطن کو  واپس لینے کا معاہدہ مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی سیکریٹری میتھیو رئیکرافٹ نے پاکستان کا 2روزہ دورہ کیا، مذاکرات کے دوران غیر قانونی امیگرنٹس سے نمٹنے کے لیے معاہدہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ہائی کمیشن نے بتایا کہ برطانوی سیکریٹری اور مشیرداخلہ شہزاد اکبر نے معاہدے کو عملی جامہ پہنایا۔برطانوی ہائی کمیشن کرسچن ٹرنر کی جانب سے سوشل میڈیا پر  بتایا گیا کہ معاہدے کے تحت کسی بھی ملک میں غیر قانونی تارک وطن کو واپس اپنے ملک جانا ہو گا۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ معاہدہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کے سامنے حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، حتمی منظوری کے بعد معاہدے پر سال کے آخر تک عمل درآمد کیا جائے گا۔برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانوی اور پاکستانی حکام ایک دوسرے کے ساتھ کرمنل ریکارڈ شیئر کرسکیں گے۔برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ امیگریشن معاملے پر برطانیہ پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔

 خیال رہےسمندری راستے سے کشتیوں پر سوار ہو کر رواں سال برطانیہ میں داخل ہو نے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 23ہزار500کی تاریخی شرح عبور کر گئی جبکہ ایک ہی روز میں 1185 غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کا نیا ریکارڈ بھی گزشتہ دنوں قائم ہو گیا۔ برطانیہ پر تارکین وطن کی مسلسل یلغار کےباعث بیک بینچرز میں پائے جانیوالی تشویش اور غم وغصہ کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی اس معاملے پر گزشتہ روز لب کشائی کرتے ہوئے فرانس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کی آمد روکنے کیلئے اپنا موثر کردار نبھائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved