برطانوی حکومت نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

19  ‬‮نومبر‬‮  2021

برطانوی حکومت نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کرتے ہوئے دہشت گرد قرار دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ پریتی پٹیل کے مطابق حماس کے پاس نمایاں دہشت گردی کی صلاحیت ہے۔برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس جدید ہتھیار، دہشت گردی کی تربیت کی سہولتیں موجود ہیں۔اس پابندی کے بعد کوئی بھی برطانوی شہری اس کی حمایت نہیں کرسکے گا جبکہ جھنڈے اور دیگر ملبوسات پر بھی پابندی ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین بھی حماس پرپابندی عائد کرچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved