خود پر تنقید سن کر ٹی وی کی آواز بند کردیتا ہوں، کوہلی

14  مئی‬‮  2022

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی خراب کارکردگی کے باعث ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں اور انہوں نے خود پر ہونیوالی تنقید کو لے کر بات کی ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں رائل چیلنجز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ  بڑھتے ہوئے ناقدین کو روکنے کے لیے وہ ٹی وی کی آواز بند کردیتے ہیں۔

رواں آئی پی ایل کے سیزن میں  سن رائزز حیدر آباد کے خلاف  ایک بار پھر ’ گولڈن ڈک ‘ پر آؤٹ  ہونے کے  بعد کرکٹ مبصرین نے کوہلی کو کھیل سے بریک لینے کا مشورہ دیا تھا۔

کوہلی  نے مبصرین کے تبصرے پر کہا تھا کہ وہ لوگ وہ محسوس نہیں کرسکتے جو میں کرتا ہوں، وہ لوگ میری زندگی نہیں جی سکتے، وہ ان لمحات کو محسوس نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی ان پر  تنقید کرتا ہے تو وہ ٹی وی کی آواز کم کردیتے ہیں اور ان آوازوں پر توجہ بھی نہیں دیتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved