ہر فرد کے لیے اس کی مناسبت سے تندرست غذا تجویز کرنے والی مشہور ایپ پر جب تحقیق کی گئی ہے تو اس کی مزید افادیت سامنے آئی ہے۔
اس ایپ کا نام ٗای نیوٹریٗ کا نام دیا گیا ہے جو اس سے قبل مشہور تو تھی لیکن اب جامعہ ریڈنگز کے ماہرین نے اس کے استعمال پر غور کرتے ہوئے اسے پر ایک تحقیقی مقالہ لکھا ہے جو ایک بنیادی تحقیقی جرنل میں شائع ہوا ہے۔ ایپ استعمال کرنے اور نہ کرنے والے خواتین و حضرات میں غذائی انتخابات کو 6 فیصد تک بہترین قرار دیا گیا ہے۔
غذائی ماہر ڈاکٹر روز فیلیائز اور ان کے ساتھیوں نے یہ مطالعہ کیا ہے۔ ان کے مطابق ایپ کئی افراد کے لیے مفید ہے کیونکہ وہ ایک مرتبہ آپ کی کیفیات اور عادات اور عمر وغیرہ نوٹ کرتی ہے اور اس کے حساب سے خودکار انداز میں کھانے پینے کی اشیا کا مشورہ دیتی رہتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ سردی اور گرمی سمیت دیگر اوقات کو بھی مدِ نظر رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ ایپ کا اثر کچھ اس طرح ہے کہ یہ صارف کو بہت اچھے انداز میں رہنمائی فراہم کرتی ہےا ور لوگ اس کے مشورے پر عمل کرتے ہیں۔ اس طرح بہت کم خرچ انداز میں لوگوں کی بڑی تعداد اس سے فائدہ اٹھاسکتی ہے۔ آپ اپنے بارے میں جتنا ڈیٹا شامل کرتے ہیں ایپ اسی لحاط سے مفید اور مفید تر مشورے دینے لگتی ہے۔
تاہم اگر آپ ایپ استعمال نہیں کرنا چاہتے تب بھی اس کا مشورہ وہی ہے جو دنیا بھر کے ڈاکٹر دیتے رہتے ہیں۔ ان میں پھل اور سبزیوں کا استعمال ، ریشہ دار غذائیں، مکمل اناج اور سفید گوشت شامل ہیں۔