پاک چین دوستی منفرد اور مثالی ہے ، چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولتیں دی جائیں، وزیراعظم

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں صنعتیں لگانے والے تمام چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے پاک چین دوستی منفرد اور مثالی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی تجارتی وفد نے ملاقات کی۔ وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، شہباز گل، خالد منصور اور چین کے سفیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر حمایت کریں گے۔

 وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی تاجر گلاس، سیرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں اپنی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی پر ان کے شکر گزار ہیں۔ زیراعظم عمران خان نے کہا کہ  چینی سرمایہ کاروں کو سڑکوں اوریوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کوحل کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان میں صنعتیں لگانے والے تمام چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات دی جائیں۔

پاکستان دونوں ممالک کے عوام میں قائم قابل قدر تعلقات کو سراہتا ہے، پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر حمایت کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved