نوجوت سنگھ سدھو گوردوارہ کرتارپور پہنچ گئے

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

بھارتی سیاست دان، کانگریس کے رکن اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچ گئے۔

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ زائرین کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی اور سرکردہ رہنما نوجوت سنگھ سدھو بھی کرتار پور پہنچ گئے ہیں۔ سدھو کا استقبال کرتارپور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارامیرسنگھ، رمیش سنگھ اروڑہ ایم پی اے نے کیا۔

خیال رہے کرتارپور راہداری گوکہ نو نومبر 2019 کو کھولی گئی تھی لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے صرف چار ماہ بعد مارچ 2020 میں ہی اسے بند کر دیا گیا تھا۔ پاکستان نے رواں برس جون کے اوائل میں راہداری دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تاہم بھارتی حکومت نے اپنی جانب کی راہداری کو کھولنے کی اجازت 16نومبر منگل کے روز دی۔

ٹھائیس افراد پر مشتمل سکھ زائرین کا پہلا جتھہ بدھ کے روز کرتار پورپہنچا۔ حالانکہ پہلے روز51 زائرین کا نام فہرست میں شامل تھا تاہم تاخیر سے اطلاع موصول ہونے کی وجہ سے بہت سے زائرین پہلے روز نہیں پہنچ سکے۔بدھ کے روز کرتار پور پہنچنے والے پہلے خوش قسمت زائرین میں گرو کاشی یونیورسٹی دمدمہ صاحب بھٹنڈا کی وائس چانسلر ڈاکٹرنیلم گریوال بھی شامل تھیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، مجھے کل ہی فون کال موصول ہوا اور میں سیدھے ڈیرا بابا نانک چلی آئی۔ میں خوش قسمت ہوں کہ گردوارہ کرتارپور صاحب کے دوبارہ کھلنے پر حاضری دینے والے پہلے جتھے میں شامل ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved