مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ بھارتی بربریت کا سامنا کشمیری بچوں کو کرنا پڑا، جارحیت کا نشانہ بننے والے معصوم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کردی۔
کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے جنوری1989سے اب تک909کشمیری بچوں کوشہید کیا جبکہ 17سوسے زائد کشمیری بچے یتیم ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گن پیلٹس سے متعدد بچے اور بچیوں کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی۔ جبکہ بیس سال سے کم عمر سینکڑوں لڑکے اور لڑکیوں کو شہید کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سب سے زیادہ بھارتی بربریت کا سامنا بچوں کو کرنا پڑا۔ پیلیٹ گن کی فائرنگ سے بینائی کھونے والوں میں 19ماہ، چار سال، 8 سال اور 13 سال تک کے بچے شامل ہیں۔ بھارتی فورسز سینکڑوں کم عمر طلبا کو گرفتار بھی کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آئے روز نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بے گناہ کشمیریوں کو تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کر دیتی ہے جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے انٹرنیٹ سروس بھی معطلی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مظلوم کشمیریوں کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع رکھا جائے۔