پاکستان کرکٹ ٹیم کےٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حسن علی، خوش دل شاہ، محمد حفیظ، عماد وسیم، محمد حسنین، ، محمد نواز، محمد رضوان، صہیب مقصوداور حارث رؤف شامل تھے۔ وزیراعظم نے ورلڈ کپ کے متعلق کھلاڑیوں کو مشورے دئیے اور کسی ڈر کے بغیر کھیلنے کا مشورہ دیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کا جواب اپنی بہترین کارکردگی سے دیں، پاکستان سپورٹس کیلئے محفوظ ملک ہے اور انشاءاللہ بہت جلد یہاں انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ کھیلی جائے گی۔
ملاقات میں پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے بھی مختلف آپشن پر بات چیت کی گئی۔
Group photo of the Pakistan Cricket Team (T20 World Cup squad) with the Prime Minister @ImranKhanPTI.#APPNews #PMImranKhan #Pakistan #PakistanCricketTeam #Cricket @PakPMO @MoIB_Official @TheRealPCBMedia @TheRealPCB @iramizraja @ImranKhanPTI pic.twitter.com/4jPrr93PKU
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) September 22, 2021
یاد رہے کہ 23 ستمبر 2021ء سے 13 اکتوبر 2021ء تک نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ٹی ٹونٹی سکواڈ کے تمام کھلاڑی حصہ لیں گے جن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے یہ ہمارے لئے بہترین موقع ہے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے عوام سے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے سپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
🗣️ “#NationalT20Cup is the best opportunity for us to prepare ourselves for the #T20WorldCup. Our team consists of some of the leading T20 performers in the country, results will be in our favor.” –@babarazam258 #KhelTouHoRahaHai | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/d3QIrh2hcO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2021
Captains aim for National T20 glory
More details ➡️ https://t.co/etstcbTOyx#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #KhelTouHoRahaHai pic.twitter.com/2cIoMeVswS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2021