بھارت کی ٹیلیویژن انڈسٹری کی 21 سالہ اداکارہ چھیتھنا راج چربی کم کرانے کی سرجری کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث جاں بحق ہو گئی ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دن قبل بھارتی شہر بینگلورو کے مقامی ہسپتال میں اداکارہ نے وزن میں کمی کیلئے کاسمیٹک سرجری کرائی تھی۔
رپورٹس میں کہا گیا کہ آپریشن کے بعد اداکارہ پیچیدگیوں کا شکار ہوگئیں تھی اور پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا، جس کے بعد وہ کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہیں، لیکن جانبر نہ ہو سکیں۔
دوسری جانب اداکارہ چھیتھنا کے والدین بھی بیٹی کی جانب سے سرجری کرانے سے لاعلم تھے اور ان کے والدین نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت برتنے کا مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔
چھیتھنا مقامی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور کئی نامور ٹی وی شوز میں کام کیا تھا جبکہ ان کے انتقال نے مقامی انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے۔