آئی فون کو ٹکر دینے والا نیا فون متعارف کروادیا گیا، قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔
ملٹی نیشنل موبائل کمپنی سونی نے ایپل کے ٹکر کا ’ایکسپریا ون فور‘ متعارف کرادیا، جس میں پہلی بار طاقتور آپٹیکل زوم کیمرا دیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر کمپنی نے ’ایکسپریا ون فور‘ کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم آئندہ ماہ تک صارفین اسے اپنے اپنے ممالک سے خرید سکیں گے۔’ایکسپریا ون فور‘کمپنی کے ’ایکسپریا 10‘سیریز کا حصہ ہے، جسے کمپنی کا اب تک کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے اور اس کے کیمرے کو سب سے طاقتور سمجھا جا رہا ہے۔
کمپنی نے ’ایکسپریا ون فور‘ کے بیک پر تین ریئر کیمرے دیے ہیں، جو ہیں تو 12 میگا پکسل مگر ان میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی اور سینسرز کو انتہائی طاقتور بنایا گیا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آپٹیکل زوم کی جدید ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے، جس سے کیمرا کے رزلٹ پر فرق نہیں پڑتا، علاوہ ازیں ویڈیو کے لیے کیمرے میں ڈیجیٹل زوم کو فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل کے ٹکر کے موبائل کے ساتھ کمپنی نہ تو چارجر فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی ہیڈ فون اور دیگر چیزیں دی جا رہی ہیں۔
فون کی قیمت 1600 امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے، یعنی ’ایکسپریا ون فور‘ کو پاکستانی شائقین تین لاکھ روپے سے زائد کی قیمت پر حاصل کر سکیں گے۔